• news

گھریلو جھگڑے ‘دکاندار سمیت 2افراد قتل

 فیروز والہ( نامہ نگار) ونڈالہ دیال شاہ میں طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے کا بدلہ لینے کی خاطر خاتون کے سابقہ شوہر وقاص نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے دکاندار حمزہ بٹ کو ہلاک کر دیا ۔ وقاص کی بیوی نے طلاق لے کر حمزہ بٹ سے شادی کی تھی۔چک نمبر 44 کالا شاہ کاکو میں سابقہ جھگڑے پر سیٹھی اور شوکت نے ساتھی کی مدد سے اینٹیں مار کر قریبی ساتھی دو سگے بھائیوں اکرم اور شاہد کو زخمی کر دیا ‘ اکرم ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن