• news

پنجاب پولیس ‘لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مابین تعلیمی‘تحقیقی مقاصد کیلئے معاہدہ

لاہورنامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) شہزاد سکندر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، پنجاب پولیس اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مابین شعبہ کرمنالوجی میں تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل فرانزک، سائبر سکیورٹی، فرانزک سائنسز سمیت دیگر پیشہ وارانہ و تحقیقی مقاصد میں انفارمیشن شئیرنگ کو بڑھایا جائےگا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ‘ بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ پر زور دیا۔ ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن