• news

دیہات کو شہری طرز پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نگران حکومت پنجاب کی جاری مہم اب گاﺅں چمکیں گے کے تحت اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پر 9ستمبر کومجموعی طور پر 780سرگرمیاں 130کوڑا پوائنٹس،259مقامات کی مینوئل سویپنگ،48ڈور ٹو ڈور کولیکشن،321 مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور 22بڑے کوڑا پوائنٹس)کلیئر کر دیا گیا ہے۔تحصیل وزیر آباد میں 88کوڑاپوائنٹس،61مقامات کی مینوئل سویپنگ،11 مقامات کی ڈور ٹو ڈور ، 155 کی ڈی سیلٹنگ کی گئی اور 14بڑے مقامات کو کلئیر کیا گیا،تحصیل صدر میں 16کوڑا پوائنٹس،49مقامات کی مینوئل سویپنگ، 34ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں،131مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور 08بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ نگراں حکومت پنجاب کی جاری مہم اب گاں چمکیں گے کے تحت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں کو شہری طرز پر حکومتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن