• news

بجلی چوری روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات قابل تعریف ہیں: بصیرت علی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 64چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہاہے کہ بجلی چوری اور سمگلنگ روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات قابل تعریف ہیں، ملکی خزانے پر کھربوں روپے کا چونا لگانے والے عناصر کے نام عوام کے سامنے لائے جانے ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ڈالر کی سمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ ی وجہ سے پوری معیشت زبوں حالی کاشکار ہوئی اور عوام کو سخت مہنگائی کا سامنا کرناپڑا ہے اسی طرح بجلی چوری کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائیت نہ برتی جائے اور انہیں بلا تفریق جیلوں میں ڈالا جائے تاکہ اس مجرمانہ فعل کو ہمیشہ کے لئے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن