• news

پاکستان کی ترقی میں طلبا کا کردار قابل ذکر ہے: امان اللہ وڑائچ

 قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) لیگی سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ،صدر پی پی 62 خواتین ونگ ثریا آصف پندھیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں طلبہ کا کردار قابل ذکر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین قلعہ دیدارسنگھ میں نوجوانوں کا پاکستان کی ترقی میں کردار کے حوالہ سے پروگرام میں طالبات سے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ(ن)عاطف سلیم گل، چوہدری عاصم وڑائچ، عثمان چیمہ ودیگر بھی موجود تھے،مقررین نے کہاکہ نوجوان طلبہ ہی ملکی تعمیر وترقی میں عمدہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔مسلم لیگ ن ملکی ترقی کی ضامن ہے سنہری دور آنیوالا ہے ۔آخر میں کالج کی نائب پرنسپل فرحانہ فہیم نے مہمانوں کوکالج کا دورہ کروایا اور مسائل سے آگاہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن