• news

نوشہرہ ورکاں : 9 بجلی چوروں کےخلاف مقدمات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گیپکو نے نوشہرہ ورکاں، چک دونی چند اور ڈیرہ سیچ سے پکڑے گئے 9 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے اور بجلی چوروں کو 26765 یونٹس کے ڈی ٹیکشن بل بھی ڈال دئےے جن کی قیمت 12 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے اس موقع پر ایکسیئن محسن علی نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف حالیہ کریک ڈا¶ن انتہائی بے رحم اور ناقابل معافی ہے کیونکہ بجلی کی چوری اور نادہندگی بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن