• news

معاشرہ میں عدم برداشت کا کلچر ختم کرنے کےلئے اساتذہ کردار ادا کریں: مقررین

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)معاشرہ میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کے لےے تعلیمی اداروں کے اساتذہ درس و تدریس کے ذرےعے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیوں کہ قوموں کے اعلیٰ کردار کی پہچان عوام کے مثبت روئےے ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر گورنمنٹ کالجز گوجرانوالہ پروفیسر زاہد محمود بٹ، سابق صدر چیمبر آف کامرس شعےب بٹ نے سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں ندیم اکرم کی دعوت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راہوالی میں ہونےوالے سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔ مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے ملک میں افراتفری انتشار کی فضا کو پروان چڑھا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس سے معاشرہ میں عدم برداشت بڑھ گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن