• news

کل کے سیاسی حلیف آج حریف بن گئے، ایک دوسرے پر الزامات

اسلام آباد(نا مہ نگار)کل کے سیاسی حلیف آج کے حریف بن گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)سابق دورِ حکومت کی ناکامیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگی ہیں ،ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی،حالیہ دنوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں کے مخالف بیانات پر شدید برہم ہے اور اس متعلق اپنی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق پی پی قیادت پر (ن)لیگی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے دبا بڑھنے لگا ہے۔ پارٹی رہنماوں کو تاحال پارٹی قیادت کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے معاملہ سی ای سی اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی پی کے اہم رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ(ن)لیگی رہنماں کی بیان بازی کا معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے اور لیگی قیادت سے وضاحت طلبی کا مطالبہ کریں گے، (ن)لیگی رہنماوں کے مخالف بیانات سنجیدہ معاملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہا کہ لیگی رہنماﺅں کے بیانات کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے، لیگی رہنما پیپلز پارٹی مخالف بیانات انفرادی حیثیت میں نہیں دے رہے، شک ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے تحت ہم پر تنقید کر رہے ہیں، وہ ڈیڑھ سالہ ناکامیوں کا ملبہ ہم پر مت ڈالیں۔کہ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کی طرح حکومتی اتحاد کا حصہ تھی، لیگی رہنما دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،(ن)لیگی قیادت کے پارٹی رہنماں کے بیانات پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کا پی پی مخالف بیان بازی کا نوٹس نہ لینا افسوسناک ہے، سابقہ حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی ذمہ دار تمام اتحادی جماعتیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن