• news

اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات 15 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(نا مہ نگار)اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن