• news

ملک بھر میں فیڈرل بورڈ کا ریکوری، ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔جن ٹیکس چوروں کے خلاف کیس ثابت ہوچکے ہیں اور تمام قانونی فورمز سے ایف بی آر کے حق میں فیصلے آچکے ہیں ان سے بھی ریکوری تیز کرنے کی ہدایات کردی گئیں، چوری شدہ ٹیکس کی ریکوری کیلئے جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے بارہ ہزارتین سو سے زائد افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل افرادکاروبارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے اور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن