امریکی کمشن برائے مذہبی آزادی کی فرانس کے سکولوں میں عبایا پر پابندی کی مذمت
واشنگٹن(این این آئی)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے فرانس کے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ فرانس میں عبایا پر پابندی کا مقصد مسلم اقلیت کو ہراساں کرنا ہے۔کمیشن کے سربراہ ابراہم کوپر کا کہنا تھا کہ عبایا پر پابندی فرانسیسی سیکولراقدار کے فروغ کی گمراہ کن کوشش ہے۔