• news

انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی، مسلم لیگ ن خاموش

اسلام آباد(رپورٹ:رانافرحان اسلم)انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی مسلم لیگ ن خاموش ،پیپلزپارٹی ، جمعیت علماءاسلام ،ایم کیو ایم اور دیگر کا آئین کے مطابق انتخابات کرانے کا مطالبہ ،میاں نواز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر پر پارٹی گوں ناگوں کا شکار ،اسمبلی مدت پوری ہونے کے بعد سابق وزیراعظم میاں شہبا زشریف کی لندن روانگی پر بھی عوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)اور اتحادی جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ فوری نئے انتخابات کا قیام عمل میں لایا جائے لیکن حکومت ملنے اور اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد اتحادی جماعتوں کے مو¿قف میں بھی تبدیلی آ گئی ہے مسلم لیگ ن کیجانب سے آئینی مدت میں انتخابات کے قیام پر چپ سادھ لی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی جے یو آئی اور دیگر جماعتیں انتخابات کے قیام کا مطالبہ توکر رہی ہیں تاہم انکی جانب سے بھی گرمجوشی نہیں دکھائی جا رہی دوسری جانب وزارت عظمی سے فراغت کے بعد میاں شہبا شریف کے لندن قیام پر بھی عوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تاریخوں میں ردوبدل سے عوام میں منفی تاثر پایا جا رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن