• news

اتحادی خوفزدہ، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے: بلاول

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہمارے اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم بتا دینا چاہتے ہیں ہم کندھے پر لاشیں اٹھا کر لڑنے کے عادی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنا ہسپتال ہے، کمر کا درد ہو تو باہر جاتا ہے اور تنقید دوسروں پر کرتا ہے،اللہ نے موقع دیا تو ہر ضلع میں این آئی سی وی ڈی بنائیں گے، ممی ڈیڈی والی جماعت کے کارکن فارغ ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا جناح ہاو¿س پرحملہ کرنے والوں کو پیغام ہے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے، ملیر کی طرح اب چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک بھر میں ضمانت ضبط کرائیں گے، کٹھ پتلی اورسیاسی یتیم سیاستدانوں کا صفایا کریں گے، وہ ڈر گئے پیچھے ہٹ گئے، میئرحیدرآباد تو دور کی بات وہ 2 ٹاو¿ن بھی نہ بچاسکے، ڈرنا اور پیچھے ہٹنا پیپلزپارٹی کی ٹریننگ میں شامل نہیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا اگر ہمارے اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دیں، ہمارے چند اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، جب آپ الیکشن سے بھاگتے ہیں تو کوئی اور آکر آپ کی جگہ لے لیتا ہے، کراچی سے لے کر کشمیر تک عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں، حیدرآباد کو لندن سے چلاتے تھے مگر ایک قطرہ پانی نہیں دیا، یہاں لوگ نفرت، لسانیت کی بنیاد پر سیاست کرتے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا انگریزوں نے 1911 میں اور1970میں قائدعوام نے پانی کا منصوبہ دیا، آپ کی حمایت سے ایک نالائق اور نااہل کو نکالا، اب سب کو پتہ چل گیا وہ سلیکٹڈ ملک دشمن تھا، اگر وہ وزیراعظم نہیں تو یہ جیالوں کی محنت کے سبب ہوا، اس مرتبہ آپ سے مانگنے نہیں آپ کو دینے آیا ہوں۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا حیدرآباد شہر کی عوام کے لئے آج جو منصوبہ دیا وہ تاریخی ہے، لوگ پانی کے لئے ترستے ہیں، اسلام آباد کے حکمران بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہتے تھے مسلم ملک میں خاتون حکمرانی نہیں کرسکتی، ہم عدم اعتماد میں کامیاب ہوئے تو ملک کا فائدہ ہوا، سیاست میں کہا جاتا ہے جو ڈرتا ہے وہ مرتا ہے، ہم کندھے پرلاشیں اٹھا کرلڑنے کے عادی ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا ہسپتالوں میں علاج کرکٹر کی وجہ سے نہیں شہیدوں کی جماعت کی وجہ سے ہے، پراپیگنڈا کیا گیا کہ سندھ میں کچراباقی پورا پاکستان صاف ستھرا ہے، ایم کیو ایم والے کام کرتے نہیں تھے کچرے پرسیاست کرتے تھے۔بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی کاساتھ دیں تو ہم مسائل کا حل نکالیں گے، ٹک ٹاک، فیس بک کے لئے تھوڑا وقت آپ بھی نکالیں اور ممی ڈیڈی کا مقابلہ کریں، برگر بچوں کو سمجھائیں کہ مفت علاج کرکٹرز کی وجہ سے نہیں شہیدوں کی پارٹی سے ہے، حیدرآباد میں مسائل آج بھی ہیں لیکن جو کام ہوا وہ ایک پارٹی نے کیا اور وہ پیپلزپارٹی ہے، حیدرآباد کے لوگوں کو معلوم ہے کہ جب ایم کیو ایم کی ذمہ داری تھی تو جگہ جگہ کچرا تھا وہ کام خود نہیں کرتے تھے اور الزام سندھ حکومت پر لگاتے تھے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کٹھ پتلی سیاستدانوں کا ملک کے کونے کونے سے صفایا کردیں گے، مجھے آپ کی مدد اورساتھ کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کیخلاف کردار کشی کی مہم 3 نسلوں سے چلی آرہی ہے، گزشتہ 15 سال ہماری کردار کشی اس لئے ہوئی کیونکہ سلیکٹڈ کو مسلط کرنا چاہتے تھے، برگربچوں کو سمجھائیں پانی کرکٹرنے نہیں پی پی حکومت نے لانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ حکومت میں شامل اپنے اتحادیوں کو الیکشن سے بھاگنے والا قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کی عوام دشمن سلیکٹڈ قیادت کا مقابلہ عوام کی طاقت سے کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کےلیے گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا ، غریبوں سے چھت چھین کربنی گالہ کو ریگولرائز کرواکر خودکو صادق امین کہہ رہاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن