مراکش میں فٹبالر رونالڈو نے اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا
مراکش (نوائے وقت رپورٹ) سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کر رہا ہے۔ مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 2059 ہے۔ زلزلے کو 1960ءکے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جا رہا ہے۔ مراکش میں 1960ءکے زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔