پیپلز پارٹی کی حکومت جب بھی آئی عوام کی خدمت کی:مراد علی شاہ
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی برسر اقتدار آئی ہے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حیدرآباد کو 6 ملین گیلن پانی پرڈے کے حساب سے ملے گا، واٹر پلانٹ کا کام پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت میں ہی ممکن ہوا، اس سکیم سے حسین آباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کی عوام کو صاف پانی پہنچے گا، صوبہ دو تین ماہ کے لئے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا میں نے ایچ ڈی اے کے فلٹر پلانٹ پر نوکری بھی کی ہے، پی پی جب بھی حکومت میں آتی ہے بغیر تفریق کے سہولیات پہنچاتی ہے، ہم نے تھر میں اچھڑو تھر میں بھی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پانی پہنچایا، جعلی طریقے سے قابض لوگوں نے شہر کو کھنڈرات بنا دیا تھا۔