مظفر گڑھ میں بچے کی پیدائش دل جسم کے باہر ہے‘ ذرائع
مظفر گڑھ (نیٹ نیوز) مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل جسم کے باہر ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق نومولود بچے کا دل نارمل حالت میں کام کر رہا ہے، جسے آپریشن کےلئے چلڈرن ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے والد نے کہا ہے میں غریب ہوں، حکومت علاج اور ادویات خریدنے میں مدد کرے۔