• news

بھارتی جامعات میں پاکستانی ٹیم کے سپورٹر کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے: مشعال ملک

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ پر پوری قوم جذباتی ہوتی ہے۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے۔ ہم گرین شرٹس کے ساتھ ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ بھارت کھیل میں سیاست کو لا رہا ہے جو غلط ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بچوںکو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی جامعات میں پاکستانی ٹیم کے سپورٹر کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کسی بھی شعبے میں شامل نہیں کیا جاتا، نہ پاسپورٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ جب بھی انڈیا پاکستان کا میچ ہوتا ہے اس موقع پر جب بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں ان پر ظلم شروع کر دیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن