• news

جنوبی چھاﺅنی ساڑھے 5 لاکھ‘ شالیمار میں سوا 2 لاکھ کی ڈکیتیاں

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوو¿ں نے جنوبی چھاو¿نی حسین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات ،موبائل فون اور گھڑی،شالیمار میں محمود سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 13 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شادباغ میں حمید بھٹی سے80ہزار روپے اورموبائل فون،مصطفی ٹاو¿ن کے علاقے میں جمال سے گن پوائنٹ پر70 ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکووں نے ملک اعظم سے 30 ہزار کی نقدی اور موبائل فون،سندرمیں شبیر سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون، کاہنہ میں کبیر سے 22ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں سرفراز سے5 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں ۔چوروں نے گرین ٹاو¿ن کے علاقے میں ہمایوں کے گھر گھس کر6 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی،زیورات اورالیکٹرانکس سامان چوری کرلیا اور فرارہوگئے ہیں۔ چوروں نےسرور روڈ، سبزہ زار اور مغلپورہ کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں، شاہدرہ سے رکشہ جبکہ بھاٹی گیٹ،کاہنہ،شفیق آباد، ہنجروال، جوہر ٹاو¿ن، ہربنس پورہ، باٹا پور، نواں کوٹ اور گارڈن ٹاو¿ن کے علاقوں میں سے 9موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن