• news

24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 82 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور( این این آئی) ڈینگی کے خاتمے کےلئے سرکاری اداروں کی کارروائیاں موثر ثابت نہ ہو سکیں، اعلیٰ افسران فیلڈ میں نکلنے کی بجائے میٹنگز کے ذریعے خانہ پری کرنے میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 82 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1965 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور میں گزشتہ روز 36 ،راولپنڈی میں 19،ملتان میں 15 ،گوجرانوالہ ، بہاولنگر اور چکوال میں 2،2،فیصل آباد، شیخوپورہ، قصور، مظفرگڑھ، ساہیوال اور گجرات میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن