• news

جی 20 اجلاس‘ مودی نے نااہلی چھپانے کیلئے کچی آبادی کو لکڑی ‘ پردوں سے ڈھانپا

 نئی دہلی‘ ہنوئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس اور مودی سرکار کے مصنوعی چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔ اصل چہرہ دنیا سے چھپانے کیلئے بھونڈے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جی 20 اجلاس کے مہمانوں کی گزرگاہ ہونے پر مودی سرکار نے اسے عالمی منظر نامے سے دہلی کی کچی آبادی کولی کیمپ کو اوجھل کرنے کی ناکام کوشش کی اور اجلاس سے 10 دن پہلے ہی کولی کیمپ کو لکڑی کے سہاروں اور سبز پردوں کی مدد سے چھپا دیا گیا ہے۔ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران نئی دلی میں شدید بارش کے دوران کنونشن سینٹر میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت سے ویتنام پہنچ گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جی 20 اجلاس میں یوکرائن میں دیرپا امن کی ضرورت پر معاہدہ ہوا ہے۔ چین کھیل کے کچھ اصولوں کو تبدیل کر رہا ہے۔ چین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے نہ ہی تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی کوششیں انڈوپیسفک میں مستحکم بنیاد رکھنے کیلئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن