• news

بلاول کا بیان ان کی سیاسی بلوغت کی جانب پہلا قدم ہے،حافظ حسین

اسلام آباد(نا مہ نگار)سینئر سیاسی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بلاول کا بیان ان کی سیاسی بلوغت کی جانب پہلا قدم ہے، سب پر بھاری رہنے والے زرداری پر ایک بلاول بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مفاہمانہ پالیسی پر اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کا بیانیہ حاوی ہو چکا ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سیاسی بیانیہ کو خاندانی بیانیہ پر ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں شامل جماعتوں کے مطالبات کو جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے موقف پر اس لیے ترجیح دی تاکہ اپوزیشن اتحاد برقرار رہ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن