فیروزوالہ:ترقیاتی منصوبے کے نام پر کروڑوں روپے کی خردبرد کے ایک اور سکینڈل کا انکشاف
فیروز والہ( نامہ نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ترقیاتی منصوبے کے نام پر کروڑوں روپے کی خردبرد کا ایک اور سکینڈل پکڑا گیا جس کی انکوائری کی ابتدائی رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021ءکے دوران دیہات روڑی دا واڑہ تا کوٹ وار سمیت ملحقہ دیہات میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے تھے مگر ان سڑکوں کو کاغذی طور پر مکمل کر کے بھاری رقوم خردبرد کرلی گئیں ۔