مولانا مفتی عبدالحفیظ کی والدہ کی نماز جنازہ ادا ،مقامی قبرستان میں سپردخاک
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالحفیظ کی والدہ کی نماز جنازہ پرانا کاہنہ جامعہ محمدیہ میں ادا کردی گئی اور انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں علماءکرام اورمذہبی اور سیا سی جماعتوں اور سماجی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مفتی عبدالحفیظ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان،شیخ الحدیث مولانا محمد طیب ،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن ،جے یوآئی پنچاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احرار ، استاد الحدیث مولانا عتیق الرحمن ،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا سلیم اللہ قادری ،پیر راضون نفیس حافظ اشرف گجر ،قاری عمران رحیمی،افضل خان ،حافظ فہیم الدین،حافظ حیدر علی۔حافظ عرفان حیدر۔مولانا عبدالودود شاھد مولانا عبدالمنان النبالوی ،قاری زکریا،مولانا فاضل عثمانی،حافظ امیر حمزہ نوید انجم اور دیگر نے شرکت کی۔ جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے مولانا مفتی عبدالحفیظ کی والدہ کے انتقال دلی دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور خاندان کیلئے صبر کی دعا کی۔