آج پھر ملک کیلئے 1965 والے اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے: ابراہیم نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز اصلاحی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام خانقاہ انبالہ ہاو¿س ٹاو¿ن شپ لاہور میں ”ہفتہ واراصلاحی تقریب“ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ تعالی کی عطاءکردہ نعمتوں پر شکراور مصائب و مشکلات پر توبہ و استغفار کرتے ہوئے صبرکرے تو اس پر دنیا اور آخرت کی نعمتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ انہوں نے یومِ دفاع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان اگر اپنے دشمن پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ”سورة انفال“میں اللہ رب العزت نے اس کے 4 طریقے بتائے ہیں وہ4 کام ہم مسلمان کر لیں تو فتح ہماری ہوگی۔ یادِ الٰہی میں مصروف رہیں۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ کی مکمل اطاعت ہو، مسلمانوں کا آپس میں اتحاد و اتفاق اور صبر و استقامت ہو۔ یہ 4 کا موں سے مسلمانوں کو دشمنوں پر فتح حاصل ہوتی ہے۔ ستمبر 1965ءکی جنگ میں مسلمانوں میں جوش وجذبہ اورباہمی اتحاد و اتفاق زیادہ تھا تو اللہ رب العزت نے مسلمانوں کو کامیابی عطا فرمائی۔آج پھرہمیں ملک کی حفاظت اوردشمنوں کے خلاف ستمبر 1965ءوالے جوش وجذبہ اوراپنے اندر اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی ضرورت ہے تاکہ اللہ رب العزت کی مدد ہمارے ساتھ شامل حال رہے۔