اغوا‘ امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران اغوا اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے 2مختلف مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان شفیق اور صابر کو گرفتار کیا جبکہ انویسٹی گیشن لیاقت آباد نے اشتہاری ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کیاہے۔ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ہے کہہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعو نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔