تامل فلموں سے متاثر لوڈر رکشہ پرپسٹل لے کر گھومنے والا ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) مسلم ٹاو¿ن میں ٹریفک وارڈنزنے تامل فلموں سے متاثر ہوکر لوڈر رکشہ پر پسٹل لےکر گھومنے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔ کریم بلاک اشارے پر ٹریفک پٹرولنگ آفیسر زین نے اپلائیڈ فار لوڈر رکشہ کو روکا توڈرائیور نے فلمی انداز میں تعارف کرواتے ہوئے کاغذات نہ دئیے۔ اس دوران مشکوک حرکات وسکنات پر چیکنگ کے دوران ملزم سے پسٹل برآمد، ہوا۔ ملزم شان عرف شانو نے پسٹل دیتے وقت مزاحمت بھی کی۔ واڑدنز نے ملزم کو پسٹل اور رکشہ سمیت تھانہ مسلم ٹاو¿ن پولیس کے حوالے کردیاہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔