سیلاب متاثرین کا گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا :ڈی پی او قصور
قصور (نمائندہ نوائے وقت)”پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی“ کے سلوگن کو عملی جامع پہنانے کے لیے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا احسن قدم ،قصور کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے راشن لیکر ان کے گھروں میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کے کنارے آباد قصور کے سرحدی دیہاتوں کے سیلاب متاثرین جو کہ گزشتہ دو ماہ سے گھر بے گھر ہو چکے ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کی ان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ جن کی بحالی کے لیے ڈی پی او قصور نے 100 کے قریب راشن بیگ جن میں روزہ مرہ کے استعمال کی اشیا ئے خوردو نوش شامل تھی لیکر سیلاب متاثرین کے گھر وں میں پہنچ گئے۔