• news

موجودہ حالات میں وکلاءبرادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: سجاد باقر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار سجاد باقر ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں وکلاءبرادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ظلم و نا انصافی اور مہنگائی کی شکار عوام کے زخموں پر مرہم رکھی جاسکے وکلاءنے ہمیشہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی محروم و پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جب تک ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا نہیں جاتا اس وقت تک ملک معاشی و سیاسی عدم استحکام کا شکار رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل عمران ڈوگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں سجاد باقر ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے دفاع کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں ہمارے شہداءنے جنگ ستمبر میں اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو شکست فاش سے دوچار کرتے وطن عزیز کی حفاظت کی جن کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اتحاد و اتفاق کے ذریعے تمام تر مشکلات سے نجات حاصل کرتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن