صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے:عاطف منیر دوگل
قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)امیدوار پی پی 54عاطف منیر دوگل نے کہا ہے صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،حلقہ پی پی 54کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر دو رمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے 'میں نے ہمیشہ حلقہ کی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور ان کیلئے اپنی بساط سے زیادہ کام کیا ہے'نوجوان نسل میں خود اعتمادی،خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے،مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے بازی کا رجحان بڑھتا ہے'ان خیالات کااظہار انہوں نے “چہل کلاں”میں چوتھے سالانہ فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر عوامی اجتماع سے دوران خطاب کیا۔