انسانیت کی خدمت کرنے سے ذات الٰہی خوش ہوتی ہے:انیق حسن
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی محمد انیق حسن رندھا وا نے جماعت اسلامی پی پی60کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ جنرل میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاانسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے،ہمیں ان نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے کیونکہ اس میں ہم دنیااورآخرت دونوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،خدمت کا جذبہ لیکرعوام کی خدمت کرنا ہم سب پر فرض ہے،اورجماعت اسلامی کاانسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے۔جماعت اسلامی کے زیراہتمام فری آئی ،میڈیکل کیمپ کے انعقادسے امراض ِ چشم و دیگر امراض کے مستحق مریضوں کو علاج کی بہترسہولت میسر آئیں گی۔کیمپ آرگنائزرساجد عمران سلفی کی زیرنگرانی میں ممتازماہر امراض چشم فیکوآئی سرجن ڈاکٹرمغیث احمد،ڈاکٹراجمل نثار،چا ئلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر زمیحہ سعدیہ و دیگرسینئر آئی سپیشلسٹ سٹاف نے 2 سے زائدمریضوں کافری معائنہ کیا فری ادویات اورلینزوعینکیں فراہم کی گئیں۔