پنجاب حکومت تعلیم کو نجکاری کی طرف دھکیلے کی کوشش کر رہی ہے:ریاض تارڑ
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ضلع حافظ آباد کے سرکاری ملازمین لیوانکیشمنٹ رول کی تبدیلی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ریاض احمد تارڑ چئیرمن متحدہ محاذ اساتذنے کہا پنجاب حکومت تعلیم کو نجکاری کی طرف دھکیلے کی کوشش کر رہی۔تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔نئی بھرتیوں کی بجائے تعلیم کو فروخت نہ کرے۔اگیگا پاکستان کے صدر چوہدری سرفراز اور پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کی ہدایات پر فرداً فرداً ہر سرکاری ملازم منگل 12 ستمبر دن 11 بجے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول حافظ آباد کا احتجاج زیر صدارت نقیب نشاط صدر اگیگا ضلع حافظ آباد اور چئیرمن اگیگا ضلع حافظ آباد محمد ناصر امین ہو گا۔