• news

معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کیلئے اولیاءکی تعلیم پر عمل ضروری ہے:پیر سید احمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان و سجادہ نشین چورہ شریف قمر المشائخ الحافظ پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی نے کہا معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رح کے تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے،کشف المعجوب کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تا کہ آج کے نوجوان کی اصلاحی روحانی تربیت ہو سکے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 980ویں سالانہ عرس پاک کی اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمہ اللہ تعالی نے بر صغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ ان کبار مصلحین میں سے ہیں جن کے فیض سے کروڑوں لوگ مستفیض ہوئے ۔آپ نے کفر و شرک کے اندھیروں میں نور اسلام کی شمع روشن کی ،آپ نے لوگوں کو مادہ پرستی سے نکال کر روحانیت فراہم کی ۔

ای پیپر-دی نیشن