• news

میلہ وارث شاہ 23 ستمبر کو شروع ہو گا: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی زیر صدارت پنجابی زبان کے صوفی شاعر اور شہرہ آفاق لوک رومانوی داستان ہیر رانجھا کے خالق سید وارث شاہ کے 225 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سید وارث شاہ ڈسٹرکٹ عرس مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو شیخوپورہ کے نواہی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں مزار کو غسل دیکر کیا جائے گا، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن