ڈی پی او فےصل گلزارضلع میں جرائم کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کرینگے: رانا خالد محمود
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)عوامی محاذ کا اےک اجلاس ضلعی صدر رانا خالد محمود کی زےر صدارت ہوا۔جس مےں شرکاءاجلاس نے ضلع مےں تعےنات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر فےصل گلزار کو خوش آمدےد کہتے ہوئے کہا وہ مختلف اضلاع مےں بطور ڈی پی او اےک فعال اور منجے ہوئے آفےسر کے طور پر کام کرچکے ہےں۔ ضلع کے عوام توقع کرتے ہےں کہ وہ حافظ آباد مےں بھی جرائم پےشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کو بھرپورتحفظ فراہم کرنے کےلئے اپنی تمام ترمساعی بروئے کارلائےں گے۔ مزےد برآں تھانہ جات مےں پوسٹنگ ٹرانسفر کے سلسلہ مےں مےرٹ پالےسی کو اپناکر سفارشی عناصر کی حوصلہ شکنی کرےں گے۔