نوشہرہ ورکاں: میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ ادویات کی فروخت کا مکروہ دھنداجاری
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) تحصیل بھر میں ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ جان لیوا ادویات کی فروخت کا مکروہ دھندہ جاری۔جان لیوا ادویات بھی سر عام فرو خت ہونے لگیں نوجوان نسل بازاروں اور چوراہوں میں سر عام نشے کے انجکشن خریدتے اور لگاتے نظر آتے ہیں اس نشے کی وجہ سے کئی ماو¿ں کے لال دنیا چھوڑ چکے ہیں ،ہیلتھ کئیر کمیشن اور محکمہ صحت کے افسران کا میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی نہ کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ افسران بالا منتھلیاں لینے میں مصروف ہے میڈیکل سٹوروں پر ہی لوگوں کو چیک اپ کر کے ادویات مہیا کی جانے لگیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے نگران وفاقی وزیر انسدادِ منشیات،وفاقی وزیر صحت،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور نگران صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جا ئے۔