• news

نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:طارق محمود ڈوگر

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کی بربادی اور تباہی اسی دن شروع ہوئی جب 2017 میں نواز شریف کو اقامہ کیس میں ہٹایا گیا وقت نے ثابت کیا کہ صرف میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،آج کے حالات اور مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ (ن )لیگ ان شاءاللہ عوام کی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیکر ایک بار پھر اقتدار میں آئیگی اورملک ترقی و کامیابی کی جانب گامزن ہوگا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف جلد پاکستان تشریف لائینگے کارکنان انکے شاندار استقبال کی تیاریاں کریںجو لیگ ن لیگ کے خلاف ہتکنڈے اور سازش کررہے تھے انہوں نے منہ کی کھائی ہے اور آج وہ لوگ عوام سے ذلیل و رسواہو رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن