ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں:عثمان ابراہیم
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سابق دور حکومت میں جاری ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 52 محلہ محبوب حق میں جاری ترقیاتی کاموں کی جائزہ لینے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر تقریب سے سابق چیئرمین یوسی 52 حاجی صدیق انصاری، سابق وائس چیئرمین راشد گجر، سابق جنرل کونسلر آصف بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔