• news

قوم کواخوت وبھائی چارے ،یکجہتی کی لڑی میںپرونا ہوگا:وقار احمد چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اینڈ ورکنگ کمیٹی ضلع وزیرآبادکے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں محمد زبیر بٹ اور چوہدری ثقلین گوندل کی طرف سے عشائیہ دیا گیا جس میں صدر چوہدری وقار احمد چیمہ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عامر حسین چٹھہ، فراز احمد ربانی ، سنیئر نائب صدورچوہدری اعجاز احمد چیمہ،خاور عباس چیمہ،محمد زبیر بٹ ،رانا محمد عمر فاروق،نائب صدور رانا محمد عرفان الٰہی ،چوہدری ثقلین گوندل ،محمدشاہد بھٹہ ،میڈیا کوارڈینیٹرز اختر رسول،چوہدری خضر حیات چیمہ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ساجد حسین چیمہ، ممبران ورکنگ کمیٹی فیاض احمد شیرازی،عاصم رضا جوئیہ،ساجد احمد چیمہ،کامل امتیاز چیمہ،مہر بلال قمر ، اصغر چیمہ،راحیل سرور ،سیٹھ عاصم ،،علی حسن ،حاجی ارشاد،محمد نعیم جوندہ ودیگر نے شرکت کی۔وقار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا 6ستمبرکوافواج پاکستان اورپاکستانی قوم نے جس جذبے ولولے سے ہندوبنئے کوشکست فاش دی آج بھی اس جذبہ کی ضرورت ہے۔ہم اپنے اندرونی وبیرونی دشمنوںکامقابلہ کرنا ہے۔اس کےلئے پوری قوم کواخوت وبھائی چارے ،یکجہتی کی لڑی میںپرونا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن