• news

افضال حسین زنجانی سے صاحبزادہ منظور احمد اویسی نقشبندی کی ملاقات

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان علماءو مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندی صاحبزادہ پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے ملاقات کی اور دینی مذہبی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور اس مملکت خداداد کی بقاءو سلامتی بھی کلمہ طیبہ کے نفاذ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ میں پنہاں ہے ہمیں پاکستان کی بنیادوں پر مضبوط اور مربوط بنانا ہے تو اس کیلئے تعلیمات اسلام سے استفادہ کرنا اور اپنی زندگیوں کو دینی اقدار و احیاءکے سانچے میں ڈھالنا ہوگا جس سے نہ صرف ہم دنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں بلکہ ہماری اخروی نجات بھی ممکن ہوسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءو مشائخ کونسل ایک ایسا فعال پلیٹ فارم ہے جس کے تحت نہ صرف دین اسلام کی تعلیمات کے فروغ کی جدوجہد جاری ہے بلکہ پاکستان کو بھی مضبوط وناقابل تسخیر بنانے کیلئے کردار ادا کیا جارہا ہے ہم وطن عزیز کے دفاع و سلامتی کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور گراں قدر انعام ہے جس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس فریضہ کی انجام دہی کیلئے سرگرم عمل ہیں، ملاقات کے دوران صاحبزادہ پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی کو دورہ شیخوپورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آمد کی یقین دھانی کروائی۔ 

ای پیپر-دی نیشن