شیخوپورہ:شبیر احمد گادی ایڈووکیٹ ،وقار حمید گجر کے اعزاز میں تقریب
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری شبیر احمد گادی ایڈووکیٹ اور صدر انصاف لائرز فورم وقار حمید گجرایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں افضال حیدر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انصاف لائرز فورم عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی آئین کی حکمرانی عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے پی ٹی آئی کی کسی بھی قومی ریاستی ادارے کے ساتھ کوئی لڑائی یا اختیارات کی سرد جنگ نہ ہے ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پی ٹی آئی اور ریاستی اداروں کے مابین غلط فہمی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصدکے حصول کی کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی اور عوام کی نظریں اعلیٰ عدلیہ پر لگی ہیں کیونکہ انصاف کی بالادستی سے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔