ایشیا کپ: پاکستان بھارت میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے س±پر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔پریماداسا سٹیڈیم کے ’سی‘ اور ’ڈی‘ اپر بلاک کی قیمت 1 ہزار سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی ہے۔لوئر بلاک کی قیمت 5 سو سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی ہوا ہے۔اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اطلاق فائنل میچ کیلئے نہیں ہو گا۔