جوبائیڈن کو بھارت میں اقلیتوں کیخلاف اقدامات پر تشویش، انسانی حقوق فراہمی کا مطالبہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں‘ سول سوسائٹی کو کچلنے اور آزاد صحافت پر قدغن سے متعلق مسائل پر تشوش کا اظہار کیا۔ جو بائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں تے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والے نسلی فسادات‘ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔