• news

8کروڑ یونٹ بجلی چوری ہورہی، 194افراد پکڑے : سکرٹری پاور

لاہور+ اسلام آباد+راولپنڈی (نیورز رپورٹر‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے + نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق اب تک 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے جبکہ 194 افراد کو گرفتار کیا گیا، 97 ایف آر رجسٹرڈکر لی گئیں ، اور 35.2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) دیگر ڈسکوز سے بہتر کام کر رہی ہیں۔ لیسکو میں بجلی چوری کے 1272 کیسز سامنے آئے۔ میپکو میں بجلی چوری کے 1317 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری ڈسکوز پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کام ہورہا ہے۔ اس سے قبل سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع ہو چکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہو جائے گا۔ دوسری طرف جی ایم سوئی ناردرن لاہور نے کہا ہے گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پینتالیس بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ایک سو 8 ٹمپرڈ میٹر تبدیل اور 3 کمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کئے گئے۔ غیرقانونی طور پر دوسرے گھروں کو گیس سپلائی کرنے والے 72 کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ چھیاسٹھ ملین کیوبک فٹ گیس چوری ہو رہی تھی۔ اب تک 90 ہزار گیس سلنڈر فروخت کر چکے ہیں۔ ریجن میں 16 کروڑ کی گیس چوری پکڑی ہے۔ جنوری سے اب تک گیس لاسز میں ایک ارب کی بچت کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ نے کہا ہے کہ گوداموں میں غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 900 چینی کی بوریاں برآمد کر لی ہیں۔ گندم کی 15 سو بوریاں بھی تحویل میں لی گئیں۔آئیسکو نے اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ایک دن میں بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والے 91 صارفین پکڑے گئے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق تین لاکھ 48 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 59 لاکھ 28 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ جاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 217 بجلی چور پکڑے گئے۔ ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 78 گھریلو‘ 8 کمرشل‘ ایک زرعی اور چار انڈسٹری کے کنکشن شامل ہیں۔ بجلی چوروں‘ میٹرز کی غیرقانونی تنصیب پر آئیسکو کے کئی افسران و اہلکار معطل کر دیئے۔ معطل افسران میں ایکسیئن طاہر رشید‘ ایس ڈی او شاہد محمود ودیگر شامل ہیں۔ سوئی ناردرن گیس راولپنڈی ریجن کا گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 19 غیرقانونی کنکشنز منقطع کرکے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔گیس چوری روکنے کیلئے راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹان، افشاں کالونی اور دیگرعلاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق اس دوران 19 غیرقانونی کنکشنز منقطع کرکے چار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان غیرقانونی میٹر لگا کر گیس چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے گیس چوروں کے خلاف آپریشن میں پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے راجہ بازار میں غیر ملکی کرنسی کی دکان میں ریڈ کرکے چار افراد گرفتار کرلئے۔ ایف آئی اے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل کی سربراہی میں ٹیم نے پراچہ ٹریڈر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلئے۔ ملزمان میں عبدالرحمان پراچہ، بلال کلیم، توصیف احمد، اور محمد نوید شامل ہیں۔ 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ لیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں پانچویں روز کے آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 97ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 25 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹڑیل، 1زرعی، 7کمرشل اور 185ڈومیسٹک تھے۔ جن کی رقم 24,168,122 (دو کڑور اکتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزار ایک سو بائیس) روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں۔ چنن ڈائینا مل محمد یونس‘ عبدالرو¿ف‘ ناکی چن محمد بلال‘ شبیر احمد للیانی‘ کامران مدھو لال‘ اصغر علی سہانہ سروس سٹیشن کو کی رقم چارج کی گئی ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن