• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے سستا، 300پر آگیا، سونے کی قیمت 2600روپے تولہ کم

کراچی(کامرس رپورٹر)نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر301جبکہ اوپن مارکیٹ میں300روپے کی سطح پر آگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر1.79روپے کمی سے302.92روپے سے گر کر301.16روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید4 روپے کمی سے300روپے کی سطح پر آگئی، یورو کی قیمت فروخت2روپے کمی سے319 اور برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت5روپے کمی سے370روپے کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت7ڈالر اضافہ سے1926ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت2600روپے کمی سے 2لاکھ9ہزار400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت2229روپے کمی سے 1لاکھ 79ہزار527روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کمی سے2600روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن