حمزہ شہباز اہل خانہ سے ملاقات کیلئے لندن چلے گئے
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔حمزہ شہبازلاہورائرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں اپنے والد شہباز شریف اورتایا نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف ستمبر کا مہینہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔