• news

2017ءکا تسلسل رہتا تو جی 20اجلاس بھارت کی بجائے پاکستان میں ہوتا: نواز شریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا اجلاس پاکستان میں ہوتا۔ نواز شریف نے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اہلیہ کی برسی کے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کلثوم نواز کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔ نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک نہیں؟۔ اس سوال پر نواز شریف نے کہا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔ تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن