صدر نے پرائس کنٹرول،ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ترمیمی بل کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی ترمےمی بل کا مقصد پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 میں ترامیم کرنا ہے صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔