• news

میڈیا کا مقصد درست معلومات فراہمی‘ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے: وزیراطلاعات

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کو قانونی معاملات اور اہم عدالتی فیصلوں سے آگاہی فراہم کرنے میں کورٹ رپورٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے۔ صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کورٹ رپورٹنگ ٹیکنیکل فیلڈ ہے، وکلاکی طرح صحافیوں کو بھی قانون سے آگاہی رکھنا پڑتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ملاقات کے لئے آئے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلاعات نے نومنتخب عہدیداروں صدر طیب بلوچ، جنرل سیکرٹری اعظم گل، سیکرٹری اطلاعات شہریار شعیب بخاری و دیگر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کی کوریج انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے، کورٹ رپورٹرز احسن طریقے سے یہ ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ذمہ دارانہ صحافت کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدارانہ اور ذمہ دارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے۔فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن