بلاول سن لے اتحادی بھاگنے نہیں بھگانے والے ہیں ، ظفر اقبال جھگڑا
اسلام آباد(آئی این پی )سابق گورنر خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ بلاول سن لے ہم الیکشن کے اتحادی بھاگنے والے نہیں بگانے والے ہیں ، وہ سیاسی داو¿ بیچ نہیں سمجھتا جو جیل میں ہے ان سے جا کر پوچھ لے ، نواز شریف کا بیانیہ ہمیشہ بھروقت الیکشن کرانا ہے مسئلہ کشمیر کو ہندوستان حل کرے ، جی 20کانفرنس سے خطے میں امن نہیں ہوگا پاکستان جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف نے مضبوط معیشت اور دفاع کا جو سلوگن دیا ہے کرپٹ لوگوں کے خلاف احتساب ہوتا ہوا نظر آئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلاول ابھی سیاست کے داو¿ بیچ سیکھ رہا ہے جب وہ لیڈر بنے گا اس سے سمجھ آئے گی ، چونکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ مستقبل کا وزیراعظم ہے اس لئے عوام کی حمایت اور ہمدردی حاصل کررہا ہے ، جب الیکشن کابگل بجے گا تو لگ پتہ جائیگا ۔ نوازشریف اس ملک کی امید کی آخری کرن ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بھارت کے اندر جو جی 20کانفرنس کرائی ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر سب سے پہلے اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایمٹی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں اور پاکستان کے نامور ایٹمی سیاستدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جس طرح ایٹم بم بنایا اور نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے اس کے بعد امریکہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام امریکہ سے بھی دس قدم آگے بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ خطے کا امن صرف مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ورنہ ایک بڑے تصادم کا خطرہ ہر وقت موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر ایک مذہبی آدمی ہے اور وہ مذہب اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے معیشت اور دفاع کا جو سلوگن دیا ہے ا س پر قوم ان کیساتھ ہے مگر کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ن لیگ نہ کبھی پہلے الیکشن سے بھاگی اور نہ آئندہ بھاگے گی ، بلاول سمیت سب کو اپنی غلط فہمی دور کرلینی چاہیے جب الیکشن کا بگل بجے گا تو ن لیگ پورے ملک سے واضح اکثریت حاصل کرے گی ۔