• news

مانگا منڈی‘ 6 لاکھ 30 ہزار‘ ٹاﺅن شپ میں 4 لاکھ 80 ہزار کے ڈاکے

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلا ئی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوو¿ں نے مانگا منڈی کے علاقے میں محمد ندیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاو¿ن شپ کے علاقے میں ناصر اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، مصطفی ٹاو¿ن کے علاقے میں ضیاءسے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں اشفاق سے 3 لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ کے علا قے میں عارف سے ایک لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون، شالیمار میں امجد سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، سندرکے علاقے میں انور سے ایک لاکھ 25 ہزارنقدی اور موبائل فون، سبزہ زار کے علاقے میں نصیر سے30 ہزار کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے فیصل ٹاو¿ن، ہنجروال، سرور روڈ اور مغلپورہ کے علاقوں میں سے 4 سے گاڑیاں، لٹن روڈ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ نصیرآباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، ہنجروال، سندر اور ساندہ کے علاقوں میں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن